ابنا: حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ کمشنر پشاور صاحبزادہ انیس نے میڈیا کے گفتگو کرتے ہوئے 17 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی۔ کمشنر پشاور نے بتایا کہ دھماکے کی نوعیت کے بارے میں فی الحال کچھ نہیں کہا جاسکتا کہ بم بس میں نصب تھا یا یہ خودکش دھماکا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سرکاری ملازمین اپنی ڈیوٹی کے بعد واپس چارسدہ جارہے تھے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق 9 لاشیں اور 31 زخمی لیڈی ریڈنگ اسپتال جبکہ 7لاشیں اور14زخمی ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹراسپتال چارسدہ لائے گئے۔ نمائندہ جیو نیوز کے مطابق سرکاری ملازمین کی بس میں چارسدہ روڈ پر گل بیلہ کے مقام پرزور دار دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں 17 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ بدقسمت بس میں 60 سے 70 افراد سوار تھے۔ زخمیوں اور جاں بحق افراد کی لاشیں نجی گاڑیوں اور ایمبولینسوں کے ذریعے اسپتال منتقل کی گئیں۔ پولیس کے مطابق دھماکا خیز مواد بس کے پچھلے حصے میں نصب کیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ9 جون 2012 کو بھی اسی مقام پر سیکریٹریٹ ملازمین کی بس کو نشانہ بنایا گیا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔/٭۔٭
26 ستمبر 2013 - 20:30
News ID: 467145
پشاور کے چارسدہ روڈ پر سرکاری ملازمین کی بس میں دھماکے سے جاں بحق افراد کی تعداد17 ہوگئی۔ جاں بحق ہونے والوں میں2 خواتین بھی شامل ہیں جبکہ 30 سے زائد افراد زخمی ہیں۔