ابنا: جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ ملک کو اندرونی اور بیرونی خطرات کا سامنا ہے، مسیحی برادری پر حملے نے پورے ملک کو سوگوار کر دیا ہے۔ اسلام آباد میں نیوز کانفرس کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ پشاور میں گرجا گھر پر حملے سے پورا ملک سوگوار ہے، چرچ، مندر، مساجد، مدارس، مزارات، خانقاہیں، دانشور، علماء، صحافی سب کو ایک منصوبے کے تحت نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد پاکستان کو ناکام اور غیر مستحکم ریاست بنانا چاہتے ہیں، مہنگائی، افراط زر اور بدامنی کا جائزہ لیا جائے تو نواز شریف کی 110 روزہ حکومت کی کارکرگی مایوس کن اور ناکامی کا نقشہ پیش کر رہی ہے۔ 110 دنوں میں دہشت گردی کے مختلف واقعات میں 3500 افراد لقمہ اجل بنے ہیں، جن میں 200 سکیورٹی فورسز کے افسران اور جوان بھی شامل ہیں، کراچی میں 100 افراد ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنے۔
.......
/169