ابنا: صدرڈاکٹر حسن روحاني نے نئے تعليمي سال کے آغاز کے موقع پر تہران کے ايک اسکول ميں منعقدہ ايک تقريب ميں تعليمي گھنٹہ بجايا اور تمام طلبا اور اساتذہ اور بچوں کو گھروالوں کو جنہوں نے اپنے بچوں کے مستقبل کے تعلق سے ان اسکولوں اور کالجوں سے توقع وابستہ کررکھي ہيں، نئے تعليمي سال کي مبارکبادپيش کي ۔ انہوں نے کہا کہ کسي بھي قوم کي ترقي و پيشرفت کا دارومدار اس کے علم و دانش پر ہے ۔ اسلامي جمہوريہ ايران کےصدر نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ يونيورسٹيوں ميں آزاد مباحثے کي سيٹ کہ جس پر قائد انقلاب اسلامي نے تاکيد فرمائي ہے اپني گفتگو اور مذاکراہ آزادانہ طريقے سے شروع کرے، کہا کہ قانون اور قانون کي پابندي سے آشنائي اسکولوں سے ہي شروع ہوتي ہے اور اسکول و کالج کے احاطے سے ہي سبھي طلبا معاشرے ميں لوگوں کے حقوق اور اپني ذمہ داريوں سے آگاہ ہوتے ہيں ۔ صدر مملکت جناب حسن روحاني نے کہا کہ علم تجربات اور دانش کے ذخيرے کا ہي نام ہے اور آنے والے ايران اور ايران کے مستقبل کے لئے ان اسکولوں ميں کوشش کي جاني چاہئے ۔ صدر ڈاکٹر حسن روحاني نے اسلامي معاشرے کے فرزندوں اور اولادوں کے لئے ايک سماجي ماحول کے طور پر اسکول کي حيثيت و اہميت پر تاکيد کرتے ہوئے کہا کہ گھر کا ماحول ايک جذباتي ماحول ہوتا ہے اس لئے بچہ اس ماحول ميں معاشرے کے حقائق سے کم ہي آشنا رہتا ہے بنابريں ہمارے بچے جس جگہ پر حقيقي معاشرے سے قريب اور آشنا ہوتے ہيں وہ اسکول کا ماحول ہے ۔صدر روحاني نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ اسکول ميں ہي اسکولي بچےاپني عمر کے بچوں اور ان کي ضرورتوں اور جذبات کا مشاہدہ کرتے ہيں اور پہلي بار طرح طرح کے بچوں اور ان کي مختلف ضروريات کا مشاہدہ کرتے ہيں کہ سبھي انسانوں کي ضرورتيں اور مطالبات تقريبا نہ ختم ہونےوالي ہيں اور ہرمعاشرے ميں وسائل و ذرائع بھي محدود ہوتے ہيں اس لئے يہاں پر مطالبات اور خواہشات کا ٹکراؤ يہاں سے شروع ہوتا ہے اسي لئے اس ماحول ميں قانون اور نظم وضبط کا خيال رکھنا اولين ترجيحات ميں شامل ہے ۔ اسلامي جمہوريہ ايران کےصدر نے اسکولي طلبا اور اساتذہ کو سفارش کرتے ہوئے کہا کہ اسکولي بچوں کو يہ جان لينا چاہئے کہ انہيں حصول علم کا حق برابر سے حاصل ہے اور وہ سبھي لائق احترام ہيں۔انہوں نے کہا کہ اسکولي طلبا کو يہ معلوم ہونا چاہئے انہيں اسکول اور تعليمي مراکز کے سبھي وسائل سے استفادے کا برابر کا حق حاصل ہے اور ان کو يہ بھي معلوم ہونا چاہئے کہ اساتذہ اور پرنسپل کي طرف سے ان کے لئے نيک سلوک برابري کے اصول پر ہے جس طرح سے ايک بچے کو اساتذہ کي شفقت حاصل ہے اسي طرح دوسرے کو بھي يہ شفقت حاصل ہے ۔انہوں نے کہاکہ سبھي اساتذہ اور عہديداروں کو يہ جان لينا چاہئے شاگردوں کے سلسلے ميں ان کا رويہ يکساں ہونا چاہئے اور نام و چہرے قيافے يا سياسي گروہ سے وابستگي کي بنا پر بچوں ميں کسي بھي قسم کي تفريق نہيں ہوني چاہئے ۔ اسلامي جمہوريہ ايران کےصدر حجت الاسلام حسن روحاني نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ ايک اسکولي بچے کي توہين پوري قوم کي توہين ہےکہاکہ شاگردوں کو اپنے حقوق سے آشنارہنا چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ شاگردوں کو يہ معلوم ہونا چاہئے کہ اگر انہوں نے اعتدال و اخلاق کے راستے سے کنارہ کشي اختيار کي تو اس کے مضر اور نقصان دہ اثرات و نتائج برآمد ہوں گے ۔ صدر نے کہا کہ اسکولي طلبا کو معلوم ہونا چاہئے کہ قانون شکني کي سزا ہوتي ہے اور ساتھ ہي اس کو يہ بھي معلوم ہونا چاہئے کہ اگر اس کاحق پامال کيا گيا ہے تو وہ اس پر اعتراض کا حق رکھتا ہے ۔اسلامي جمہوريہ ايران کے صدر نے اساتذہ اور تعليمي مراکز کے عہديداروں سے کہاکہ بچے اسکولوں ميں پورے اطمينان اور آسودہ خاطر ہوکر اپني سماجي زندگي سے آشنا ہوں اور اپنے حقوق سے زيادہ سے زيادہ آشنائي حاصل کريں ۔ اسلامي جمہوريہ ايران کي وزارت تعليم کي اعداد وشمار کے مطابق بارہ ملين تين لاکھ طلبا ملک کے ايک لاکھ پانچ ہزار اسکولوں ميں زير تعليم ہيں ان طلبا کي تعليم و تربيت کے لئے دس لاکھ تيرہ ہزار چھ سوپچاس اساتذہ اپنے فرائض انجام دے رہے ہيں۔
































.....
/169