23 ستمبر 2013 - 20:30
انگلا مرکل تیسری بار جرمنی کی چانسلر بنیں

جرمني ميں انگلا مرکل کي قيادت ميں ڈيموکريٹيک جماعتوں کے اتحاد نے پارليماني انتخابات ميں کاميابي حاصل کي ہے۔

ابنا: خبروں کے مطابق ، جرمن ڈيموکريٹيک يونين کو پارليماني انتخابات ميں بياليس فيصد ووٹ ملے ہيں جس سے پارليمنٹ ميں اس کي اکثريت ہو گئ ہے ۔ انگلا مرکل تیسری بار جرمنی کی چانسلر بنیں گی۔ عام انتخابات کے ابتدائی نتائج میں مرکل کی پارٹی کو حریف سوشل ڈیموکریٹس پر واضح برتری مل گئی تاہم حکومت سازی کے لیے انہیں اتحادیوں کی مدد درکار ہوگی۔ مرکل کا کہنا ہے کہ وہ حتمی نتائج آنے کے بعد ہی اس بارے میں کوئی فیصلہ کریں گی۔59 سالہ مرکل 2005 اور 2009 میں جرمن چانسلر منتخب ہوچکی ہیں، اب انہیں مزید چار سال کے لیے جرمن حکومت کی سربراہ بننے کا اعزاز ملے گا۔ جرمني کے پارليماني انتخابات ميں اسي طرح سوشل ڈيموکريٹيک پارٹي کو چھبيس فيصد جبکہ گرين پارٹي کو آٹھ فيصد ووٹ ملے ہيں ۔ جرمني ميں اتوار کو اٹھارہويں پارليماني انتخابات کا انعقاد ہوا ہے۔

.......

/169