22 ستمبر 2013 - 20:30
کراچی: محمود آباد منظور کالونی میں فائرنگ فعال شیعہ نوجوان شہید

کراچی کے علاقے منطور کالونی عوامی چوک کے پاس کالعدم ملک دشمن تنظیم سپاہ صحابہ طالبان کی فائرنگ سے فعال شیعہ نوجوان عابد علی ولد یاسر رلی شہید ۔

ابنا: مزید اطلاعت کے مطابق شہید عابد علی موبائل کی دکان پر کھڑے تحے کہ کالعدم سپاہ صحابہ کے  شہید  دہشتگردوں نے ان پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں عابد علی شہید جبکہدکان کا مالک زخمی ہوا ۔ شہید کا جسد خاکی عباسی اسپتال سے فاطمیہ غسل خانہ منتقل کیا گیا۔ شہید عابد علی کی نماز جنازہ بعد نماز ظہرین مسجد امام بارگاہ اقضی محمودآباد میں ادا کی جائے گئ جبکہ تدفین وادی حسین میں ہوئی۔  شہید ایک مزہبی تنظیم کے فعال کارکن تھے۔

یاد رہے کراچی میں ایک عرسے سے فعال شیعہ نوجوانوں کو نشانہ بنانی جا رہا ہے ۔ مارچ کے مہینے میں انچولی میں فعال شیعہ نوجوان دانش عباس کو گھر کے باہر سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں نے شہید کردیا تھا اور کچھ ماہ قبل اورنگی سے تعلق رکھنے والے فعال شیعہ نوجوان حیدر کو بھی شہید کیا تھا لیکن شیعہ نوجوانوں کا حوصلہ کبھی بھی کم نہیں ہوا۔

.......

/169