اطلاعات کے مطابق، پاکستانی قوم سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو خود کفیل بنانے کےسلسلے میں وفاقی حکومت نے مختلف اسکیمیں بنائی ہیں جن میں سے 6 پروگرام فوری طور شروع کئے جائیں گے جس سے نوجوان استعفادہ کرسکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اسکیمیں پورے پاکستان بشمول گلگت بلتستان اور کشمیر کیلئے ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ ان اسکیموں کوشفاف بنانے کیلئے عوام کی تجاویزکی ضرورت ہے جبکہ وفاقی کابینہ ان اسکیموں کی منظوری دے چکی ہے۔
پسماندہ علاقوں کے طلبہ کی فیس حکومت دے گی، اس مقصد کیلئے ایک ارب 20 کروڑروپے مختص کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آٹھویں جماعت تک تعلیم حاصل کرنیوالوں کوفیس اورماہانہ پیسے دیے جائینگے۔ تعلیمی اداروں سے16 سال تعلیمی ڈگری کے حامل نوجوانوں کوعملی تربیت دی جائیگی۔ پاکستان کے وزیر اعظم نے کہا کہ آج کے دور میں طالب علموں کے لئے کمپیوٹر بنیادی ضروت بن گیا اور اس ضروت کے احساس کے پیش نظر ایک ا سکیم کے تحت ایک لاکھ طلبہ وطالبات کولیپ ٹاپ فراہم کیے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ جن اقدامات کا آج اعلان کررہاہوں یہ ہمارے منشورمیں شامل تھے۔ایک اسکیم چھوٹے کاروباری طبقے کیلئے ہوگی جو مالی طورپرکمزورہیں اور اسکیم کے تحت سود نہیں لیا جائے گا۔ اس اسکیم کے تحت 5 لاکھ سے 20 لاکھ روپے تک قرض دیے جائیں گے، جس میں 50 فیصدقرضے خواتین کیلئے مختص ہوں گے۔
21 ستمبر 2013 - 20:30
News ID: 465489
پاکستان کے وزیر اعظم محمد نواز شریف نے قوم سے خطاب میں کہا ہے کہ ملک وقوم کے مفادات کاتقاضہ ہے کہ نوجوانوں کوخود کفیل بنایاجائے اوران کے لئے خودانحصاری کے مواقع پیداکئے جائیں۔