ابنا: مرضیہ افخم نے کہا کہ ایٹمی انرجی کی عالمی ایجنسی کی سالانہ کانفرنس میں صیہونی حکومت کے خلاف پیش کی گئي قرارداد کے خلاف مغربی ملکوں کا ووٹ عام تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کے بارے میں مغرب کے دوغلے رویے کا ثبوت ہے۔ ترجمان وزارت خارجہ نے کہا کہ آئي اے ای اے کی سالانہ کانفرنس میں مغربی ملکوں نے صہیونی ریاست کےحلاف پیش کی گئي قرارداد کے خلاف ووٹ دے کر صہیونی ریاست کو عالمی قوانین اور عام تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں سے متعلق قوانین سے مستثنی کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مغربی ملکوں کا یہ رویہ صہیونی ریاست کی جانب سے امن عالم کولاحق خطروں کی روک تھام پر برا اثر ڈالے گا۔ مرضیہ افخم نے کہا کہ عالم تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کے عدم پھیلاو اور مشرق وسطی کو عام تباہی پھیلانے والے ہتھیارں سے پا کرنے کےبارے میں ایران کا موقف واضح ہے۔ انہوں نے کہا کہ صہیونی ریاست عالمی قوانین کی پابندی نہیں کرتی اور عالمی نگرانی کی بھی اجازت نہیں دیتی۔انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو صیہونی حکومت کی ہٹ دھرمی کا نوٹس لے کر اپنی ذمہ داری پوری کرنی چاہیے۔
.......
/169