20 ستمبر 2013 - 19:30
عائشاؤں، فاطماؤں، علیوں اور حسینوں کو شام میں قتل کردوں گا!/ اہم لنکس

ترکی کی عوامی جمہوری جماعت کے سربراہ کمال قلیچدار اوغلو نے رجب طیب اردوگان کے اس بیان پر کڑی تنقید کی ہے کہ وہ شام کے خلاف کسی بھی اتحاد میں شریک ہونگے۔ انھوں نے کہا: اردوگان کے اس بیان کا مفہوم یہ ہے کہ "میں عائشاؤں، فاطماؤں، علیوں، حسنوں اور حسینوں اور پانچ سالہ بچوں کا قتل عام کروں گا"، کون ہے جو اس قسم کے اقدام کو پسند کرے؟

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق ترکی کی عوامی جمہوری جماعت کے سربراہ کمال قلیچدار اوغلو نے جنوبی شہر آدانا میں منعقدہ جنگ مخالف سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے شام کے سلسلے میں ترکی کی پالیسیوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے اردوگان پر جنگ پسندی کا الزام لگایا۔ جی ایچ پی کے سربراہ نے کہا کہ اردوگان کی خارجہ پالیسی نے ترکی کو علاقے میں تنہا کردیا ہے؛ ہماری خارجہ پالیسی شکست و ریخت کا شکار ہوچکی ہے، کوئی بھی پڑوسی ملک منجملہ عراق، شام، مصر اور ایران کے تعلقات ترکی کے ساتھ ماضی کی طرح دوستانہ نہیں ہیں۔ قلیچدار اوغلو نے کہا: خارجہ پالیسی کو نفرت اور دشمنی سے آگے نہيں بڑھایا جاسکتا بلکہ خارجہ پالیسی کا انتظام و انصرام عقل و ممکن سے ہی چلانا ممکن ہے۔ انھوں نے کہا: اردوگان کی حکومت القاعدہ کے عناصر مختلف ممالک سے اپنی سرزمین میں منتقل کرتی ہے، انہیں صوبہ ہاتاے میں تربیت دیتی ہے، انہیں مالی امداد فراہم کرتی ہے اور پھر انہیں شام میں دراندازی کے لئے بھجواتی ہے۔ ہم اردوگان سے کہتے ہیں کہ ذرا آکر ان عوام سے پوچھیں کہ وہ مسلمانوں کے خون سے ہولی کھیلنے کو پسند کرتے ہیں یا نہیں؟ کمال قلیچدار اوغلو نے رجب طیب اردوگان کے اس بیان پر کڑی تنقید کی ہے کہ وہ شام کے خلاف کسی بھی اتحاد میں شریک ہونگے۔ انھوں نے کہا: اردوگان کے اس بیان کا مفہوم یہ ہے کہ "میں عائشاؤں، فاطماؤں، علیوں، حسنوں اور حسینوں اور پانچ سالہ بچوں کا قتل عام کروں گا"، کون ہے جو اس قسم کے اقدام کو پسند کرے؟عوامی جمہوری جماعت نے کہا: خارجہ پالیسی داخلہ پالیسی کی مانند نہیں ہے، خارجہ پالیسی کو چیخنے چلانے سے آگے نہيں بڑھایا جاسکتا۔ خارجہ پالیسی کو فرقہ واریت کی بنیاد پر نہیں چلانا چاہئے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔/٭۔٭

کیمیاوی ہتھیاروں کے بارے میں شام کا اہم موقف

شام: راس العین پر حملے کے لئے ترکی میں دہشت گردوں کی تیاریاں

پھانسی کی سزا پانےوالے سینکڑوں مجرم دہشت گردی کےلئے شام بھجوائے گئے

کیمیاوی ہتھیاروں کا استعمال، ثبوت سلامتی کونسل کے حوالے

بحران شام، امریکہ اور سعودی عرب کی سرگرمیوں شدت

شام، دسیوں دہشتگرد ہلاک

حلب میں جبہۃالنصرہ کا لیبیائی کمانڈر 25 ساتھیوں کے ہمراہ ہلاک

دہشت گردوں کی اندرونی جنگ، 40 کو ذبح کیا گیا 6 کو پھانسی دی گئی

قادسیہ دہشت گرد ٹولے "قادسیہ" کے سرغنے سمیت متعدد دہشت گردکمانڈر ہلاک

فری سیرین آرمی: بیرونی دہشت گرد شام چھوڑ کر چلے جائیں

شام: شہر سلمی کی جانب فوج کی پیش قدمی

شام میں ثالثی کی تجویز کا خیر مقدم