18 ستمبر 2013 - 19:30
پاک، ھند وزرائے اعظم کے درمیان ملاقات کی کوشش

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پرپاکستان اورہندوستان کے وزرائے اعظم کے مابین ملاقات کے امکانات روشن ہو گئے ہیں۔

ابنا: پاکستان اور ہندوستان کے سیاستدانوں اور اہم شخصیات کی جانب سے دونوں ملکوں کے مابین قریبی تعلقات کے فروغ پر تاکید کے ساتھ ہی اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نےبھی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر پاک ،ھند وزرائے اعظم کے درمیان ملاقات کی حمایت کردی ۔اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے نیویارک میں صحافیوں سے گفت گو کے دوران کہا کہ لائن آف کنٹرول پر تشدد کا معاملہ پاک ،ھند وزرائے اعظم حل کر سکتے ہیں اور انہیں کرنا چاہئے۔ بان کی مون کاکہناتھاکہ گذشتہ ماہ پاکستان کے دورے میں انہوں نے وزیراعظم نواز شریف سے پْرزور سفارش کی تھی کہ وہ بھارتی ہم منصب سے ملاقات کیلئے جنرل اسمبلی کے اجلاس کا فائدہ اٹھائیں۔......./169