18 ستمبر 2013 - 19:30
فاتحانہ لچک کی پالیسی، دنیا میں ایران کی پہچان

اسلامی جمہوریہ ایران میں انسانی حقوق کمیٹی کے سربراہ نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے علاقے میں مغرب کی سازشوں کوناکام بنادیا ہے اور اسکی ایک مثال شام میں جاری مزاحمت ہے۔

ابنا: ڈاکٹر جواد لاریجانی نے نیشنل ٹی وی چینل ٹو پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ جنگ پسند اور لٹیرا ہے اور ایران اس ملک کی حیثیت سے پہچانا جاتا ہے جو اس کے مقابل ڈٹا ہوا ہے۔ڈاکٹر جواد لاریجانی نے کہا کہ ایران پرعائد کی گئي پابندیاں نہایت وسیع اور غیر انسانی ہیں جن سے معلوم ہوتا ہےکہ مغربی ممالک ملت ایران کے دشمن ہیں۔ انہوں نے فاتحانہ لچک کی پالیسی کے بارے میں کہا کہ یہ پالیسی دنیا میں ایران کی پہچان ہے اور کوئي ایسا مسئلہ نہيں ہے جسے آج پیش گيا ہو بلکہ یہ بات بہت پہلے کہی گئي تھی۔......./169