17 ستمبر 2013 - 19:30
میکسیکو میں سمندری طوفان میں مرنے والوں کی تعداد 47 ہو گئی

میکسیکو کے مشرقی اور مغربی ساحلوں پر آنے والے طوفان میں مرنے والوں کی تعداد47 ہو گئی ہے۔

ابنا: سمندری طوفان کی وجہ سے اکاپلکو کے ساحلی سیاحتی مقام پر تقریبا چالیس ہزار سیاح پھنس ہوئے ہیں۔ مٹی کے تودوں کے کھسکنے اور سڑکوں پر سیلابی صورتحال کی وجہ سے شہر کا دوسرے علاقوں سے زمینی رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔یہاں سے سیاحوں کو نکالنے کے لیے فوج اور دیگر کمپنیوں کی فضائی کمپنیاں مشترکہ طور پر کام کر رہی ہیں۔حکام کے مطابق طوفان سے 40 کروڑ ڈالر کا نقصان ہو چکا ہے۔واضح ہو کہ میکسیکو کے خلیجی ساحل پر طوفان کے باعث تیز ہوائوں اور بارشوں کا سلسلہ ابھی بھی جاری ہے۔......./169