13 ستمبر 2013 - 19:30
اقوام متحدہ، شام، رپورٹ آئندہ ہفتے

اقوام متحدہ کےسکریٹری جنرل نے اعلان کیا ہے کہ شام میں کیمیاوی ہتھیاروں کےاستعمال کےبارے میں انسپیکٹروں کی رپورٹ جلد ہی منظرعام پرآجائےگی۔

ابنا: بان کی مون نے شامی دارالحکومت دمشق کےمضافات میں کیمیاوی ہتھیاروں کےاستعمال کی تصدیق کی اورکہا کہ اس سلسلے میں مکمل رپورٹ آئندہ پیرکومنظرعام پرآجائےگی۔انھوں نےکہا کہ باوجود اس کے کہ انھیں ابھی یہ رپورٹ نہيں ملی ہے لیکن انھیں شام میں کیمیاوی ہتھیاروں کےاستعمال کایقین ہے۔

واضح رہے کہ امریکہ اور اس کےمغربی اتحادی، گذشتہ ہفتے شام میں بشاراسد حکومت کےہاتھوں کیمیاوی ہتھیاروں کےاستعمال کا پروپیگنڈہ کرتے رہے ہیں جبکہ بشاراسد حکومت اس دعوے کومسترد کرتے ہوئے باغیوں پر کیمیاوی ہتھیار استعمال کرنے کاالزام لگاتی ہے۔ اورروس نے بھی سیٹلائٹ سے لی جانےوالی تصاویرکا ثبوت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ہتھیار باغیوں کی جانب سےاستعمال کئےگئے ہيں۔.......

/169