ابنا: عراقي وزارت داخلہ کے ايک عہديدار نے بتايا کہ بدھ کو بغداد کے شمال ميں واقع علاقے وزيريہ کي التميمي مسجد ميں ايک خودکش دہشت گردانہ بم دھماکے ميں تيس نمازي جاں بحق اور پچپن ديگر زخمي ہوگئے ۔ مذکورہ عہديدار کا کہنا ہے کہ خودکش حملہ آور دھماکہ خيز مواد مسجد ميں لے جانے ميں کامياب ہوگيا تھا ۔بدھ کو ہي عراق کے ديگر علاقوں ميں بھي دہشت گردي کے مختلف واقعات ميں پندرہ افراد مارے گئے۔ يہ حملے موصل اور ديالہ ميں ہوئے ۔ عراق ميں ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک ميں دہشت گردي کے واقعات سعودي عرب قطر اور امريکا کي سرپرستي ميں ہورہے ہيں ۔......./169
11 ستمبر 2013 - 19:30
News ID: 462238
عراق کے دارالحکومت بغداد کے شمال ميں شيعہ مسلمانوں کي ايک مسجد ميں خود کش دہشت گردانہ بم دھماکے ميں تيس نمازي جاں بحق اور درجنوں ديگر زخمي ہوگئے ۔