ابنا: امریکہ نے خفیہ معلومات اسرائیل کو فراہم کیں، برطانوی اخبار اسلام ٹائمز۔ برطانوی اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی نیشنل سکیورٹی ایجنسی نے شہریوں کی معلومات باقاعدگی سے اسرائیل کو فراہم کیں۔ اخبار کا کہنا ہے کہ این ایس اے گذشتہ کئی برسوں سے انٹرنیٹ اور ٹیلی فون کی کالز کی نگرانی کرتی رہی ہے۔ امریکا کی طرف سے یہ معلومات اسرائیلی نیشنل یونٹ کو مہیا کی جاتی تھیں۔ سیکرٹ ڈیل میں اسرائیل کو ڈیٹا کی فراہمی کی کوئی قانونی حد نہیں۔ امریکی شہریوں کی یہ معلومات بغیر چھانٹی کے اسرائیل کو فراہم کی جاتی رہیں۔ اخبار نے یہ دعویٰ سی آئی اے کے سابق اہلکار ایڈورڈ سنوڈن کی فراہم کردہ معلومات کے حوالے سے کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اسرائیل اور این ایس کے درمیان یہ معاہدہ 2009ء میں طے پایا جس کے تحت ایجنسی اوباما انتظامیہ کی منظوری کے بعد خفیہ معلومات اسرائیل کو دیتی ہے۔ صرف امریکی سرکاری حکام کی خفیہ معلومات محفوظ رکھی گئی ہیں۔ امریکی حکام کی طرف سے ابھی تک ان خبروں پر کوئی تبصرہ سامنے نہیں آیا ہے۔......./169
11 ستمبر 2013 - 19:30
News ID: 462230
رپورٹ کے مطابق اسرائیل اور این ایس کے درمیان یہ معاہدہ 2009ء میں طے پایا جس کے تحت ایجنسی اوباما انتظامیہ کی منظوری کے بعد خفیہ معلومات اسرائیل کو دیتی ہے۔