ابنا: اسلامی ممالک میں بے جا مداخلت کی جا رہی ہے، جس کے نتیجے میں دہشتگردی پھیل رہی ہے اور ناحق انسانوں کا خون بہایا جا رہا ہے۔ امریکہ، اسرائیل اور عرب ممالک کے اتحاد نے مختلف اسلامی ممالک کے اندر بے جا مداخلت کرکے وہاں کے امن کو غارت کر دیا ہے۔ مصر، شام، عراق، افغانستان، تیونس، لیبیا سمیت دیگر ممالک میں اس اتحاد نے وہاں کی حکومتوں کو گرانے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ اس اتحاد کے باعث ان ممالک کے اندر دہشتگردی نے جنم لیا ہے اور یہاں تک کہ مقدس مقامات تک کی بیحرمتی کی گئی اور کئی مقامات کو مسمار کئے جانے کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ، اسرائیل اور عرب ممالک کے اتحادی دہشتگرد عناصر کو پروموٹ کرنے کے علاوہ فنڈنگ بھی کر رہے ہیں، جس کے باعث لاکھوں مسلمان ابتک لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ علامہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ امریکہ اور اس کے اتحادی تبدیلی کے نام پر انسانی خون بہا رہے ہیں اور یہ صورتحال دن بدن بگڑتی جا رہی ہے۔ امریکی جنگی جنون عراق، افغانستان اور لیبیا سے نکل کر اب شام کی طرف جا رہا ہے اور ایک اسلامی ملک کو اسرائیل مخالف ہونے کی سزا دی جا رہی ہے۔ لیکن افسوس کی بات یہ ہے کہ اس عمل میں سعودی عرب سمیت دیگر عرب ممالک نہ صرف پیش پیش ہیں بلکہ امریکہ کو یہاں تک آفر کرا دی گئی ہے کہ جنگ تم کرو، اخراجات ہم کریں گے۔ یعنی مسلمانوں کا قتل مسلمانوں کے خرچ سے ہوگا اور یہ ممالک اپنے زمینی اور سمندری راستے تک فراہم کریں گے۔علامہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ پاکستان کو اس مسئلہ پر کھل کر مخالفت کرنی چاہیے اور اقوام متحدہ میں شام پر ممکنہ حملے کو روکوانے میں کلیدی کردار ادا کرنا چاہیے۔ مجلس وحدت مسلمین جمعہ کو شام پر ممکنہ امریکی حملہ اور مصر میں ہونے والے واقعات اور ایک جمہوری حکومت کے خاتمے کیخلاف ملک بھر میں احتجاجی ریلیاں اور مظاہرے کریگی اور امریکہ سمیت ان تمام عرب ممالک کی مذمت کرے گی کہ جو صیہونی طاقتوں کے آلہ کار بنے ہوئے ہیں۔......./169
11 ستمبر 2013 - 19:30
News ID: 462055
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ اس وقت پورا عالم اسلام کئی مسائل سے دوچار ہے اور سامراجی طاقتیں سازشوں کے تحت اسلامی ممالک کے اندر دہشتگردی کا بیج بو رہی ہیں۔