11 ستمبر 2013 - 19:30
حوزہ علمیہ قم کے طلبہ و اساتذہ ملک شام عزیمت کے لئے تیار

حوزہ علمیہ قم کے طلبہ اور اساتذہ نے ایک طومار (اسکرال) پر دستخط کرکے شام عزیمت کرنے اور جریم اہل بیت(ع) کے تحفظ نیز برادر ملک شام اور اسلامی محاذ مزاحمت کے دفاع کے لئے ہر ممکنہ اقدامات کرنے کے لئے آمادگی کا اعلان کیا ہے۔

اہل البیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ نے رسانیوز ایجنسی کے فارسی شعبے کے پیج کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ حوزہ علمیہ کے طلبہ اور علماء و اساتذہ نے ایک طومار پر دستخط کرکے شام عزیمت کرنے اور حضرت سیدہ زینب سلام اللہ علیہا کے حرم اطہر کے دفاع و تحفظ کے لئے اپنی مکمل تیاری کا اعلان کیا ہے۔ مذکورہ طومار قم کے تاریخی مدرسہ فیضیہ میں نصب کیا گیا ہے جس پر بے شمار طلبہ اور فضلاء نے دستخط کئے ہیں۔ طومار پر مندرجہ متن کچھ یوں ہے:

بسمہ تعالی

محضرمبارک ولی امر مسلمین جهان و مسلح افواج کے چیف کمانڈر حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای (مدظله العالی)

سلام علیکم

ملک شام میں تکفیری دہشت گردوں کی رسوا کن ناکامیوں کے بعد عالمی استکبار ـ عجلت زدگی اور اضطراب کی حالت میں ناجائز اور غاصب صہیونی ریاست کی چاپلوسی اور اس کے ناجائز مفادات کے تحفظ کی خاطر، ایک بار پھر بےبنیاد بہانوں کے سہارے، مشرق وسطی کی طرف جارحیت کے قدم بڑھانے کی لالچ میں آکر، اپنی درندگی کی دیرینہ عادت کے تحت ـ اسلامی مزاحمت کے اگلے مورچے کی حیثیت کے حامل اسلامی ملک شام کو جنگ کی دھمکیاں دے رہا ہے؛ چنانچہ حوزہ علمیہ کے اساتذہ، علماء اور طلبہ نے جان ہتھیلی پر رکھ کر، حریم اہل بیت(ع) کے حریم کے ہر قسم کے تحفظ، برادر ملک شام اور اسلامی مزاحمت محاذ کے دفاع کے لئے اپنی پوری تیاری کا اعلان کرتے ہیں اور یقین دلاتے ہیں کہ اگر آپ جناب اذن دیں تو عالمی استکبار اور اس کی ناجائز اولاد اسرائیل غاصب اور ان کے کرائے کے تکفیری گماشتوں کی بساط اس علاقے سے ہمیشہ کے لئے لپیٹ لیں گے۔

والسلام علیکم ورحمه الله برکاته منجانب حوزہ علمیہ قم کے اساتذہ، علماء اور طلبہ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/٭۔٭ ـ 169