11 ستمبر 2013 - 19:30
خلیج فارس تعاون کونسل ایران کے اندرونی معاملات میں مداخلت سے باز رہے

ایران نے سعودی عرب میں خلیج فارس تعاون کونسل کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کے بیان کو ملک کے داخلی امور میں مداخلت بتاتے ہوئے اسے مسترد کر دیا ہے۔

ابنا: وزارت خارجہ کی ترجمان مرضیہ افخم نے ایران کے تینوں جزیروں کے بارے میں خلیج فارس تعاون کونسل کے وزرائے خارجہ کے حالیہ بیان پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایران تنب بزرگ، تنب کوچک اور ابو موسی جزیروں کی حاکمیت و ارضی سالمیت پر بدستور تاکید کرتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تینوں جزیروں میں جو بھی اقدامات کئے گئے ہیں وہ ایران کی ارضی سالمیت کو اصولوں کے عین مطابق ہیں۔ وزارت خارجہ کی ترجمان نے ایران کی پر امن ایٹمی سرگرمیوں کے بارے میں تاکید کی یہ سرگرمیاں مکمل شفاف، عالمی قوانین کے مطابق اور ائی اے ای اے کے قوانین کے تناظر میں انجام پا رہی ہیں۔ انہوں نے ہمسایہ مملک کے ساتھ بہتر تعلقات، باہمی احترام اور دوسرے ممالک کے داخلی امور میں مداخلت نہ کرنے پر مبنی ایران کی خارجہ پالیسی پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ ایران، علاقائی قوموں کے مفاد کو پورا کرنے اور تعلقات کے استحکام کے تناظر میں خلیج فارس کے ہمسایہ ممالک کے ساتھ خوشگوار مذاکرات کا خیر مقدم کرتا ہے۔...../169