ابنا: وسیع تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کے خلاف ہیں، بشار الاسد اسلام ٹائمز۔ شام کے صدر بشار الاسد نے کہا ہے کہ وہ بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کے خلاف ہیں، خواہ وہ کیمیائی ہوں یا نیوکلیئر۔ ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ شام کی صورتحال مذہب کی جنگ نہیں، بشار الاسد کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے شام کی زمین پر قبضہ کر رکھا ہے اور اس کے پاس بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیار بھی ہیں۔ انٹرویو کے دوران جب بشار الاسد سے پوچھا گیا کہ وہ دنیا میں سب سے بڑے کیمیائی ہتھیار رکھنے والوں میں شامل ہیں تو بشار الاسد کا کہنا تھا کہ یہ ایک ملٹری ایشو ہے۔ شام کی صورتحال سے متعلق سوال پر بشار الاسد نے کہا کہ یہ مذہبی جنگ نہیں، لیکن القاعدہ ہمیشہ اپنے مقاصد حاصل کرنے کے لئے اسے مذہب کا نام دیتی ہے۔ روس اور ایران کی سپورٹ کے سوال پر شامی صدر نے کہا کہ بیرونی سپورٹ کبھی بھی اندرونی سپورٹ کا نعم البدل نہیں ہوسکتی۔......./169
10 ستمبر 2013 - 19:30
News ID: 462022
اپنے انٹرویو میں شامی صدر کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے شام کی زمین پر قبضہ کر رکھا ہے اور اس کے پاس بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیار بھی ہیں۔