ابنا: دہشت گردوں نے جامع مسجد نور ایمان کے چیئرمین محمد رضا کو اس وقت اپنی درندگی کانشانہ بنایا جب وہ ناظم آباد گول مارکیٹ کے علاقے میں موجود چائے کے ہوٹل پر بیٹھے تھے کہ موٹر سائیکل پر سوار دہشت گردوں نے ان کے سر پر ایک ہی گولی ماری جس سے وہ موقع پر ہی شہید ہوگئے۔ شہید محمد رضا کی میت کو عباسی شہید ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد شہید کے جسد خاکی کو امام شاہ نجف رضویہ سوسائٹی فیز 1 منتقل کردیا گیا۔ شہید محمد رضا جامع مسجد نور ایمان کی ٹرسٹ کے چیئرمین ہونے کے ساتھ ساتھ علامہ مرزا یوسف حسین کے ساتھ تنظیمی فعالیت میں بھی پیش پیش تھے۔ یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی تکفیری دہشت گردوں نے جامع مسجد نور ایمان کے پیش امام مولانا غلام محمد امینی کو شہید کردیا تھا۔......./169
10 ستمبر 2013 - 19:30
News ID: 462006
پاکستان کے سب سے بڑے تجارتی مرکز کراچی میں ناظم آباد کے علاقے میں تکفیری دہشت گردوں کی فائرنگ سے جامع مسجد نورایمان کی ٹرسٹ کے چیئرمین محمد رضا ولد نور محمد شہید ہوگئے۔