ابنا: افغان طالبان کے رہنما اور سابق گورنرقندھار ملا محمد حسن رحمانی نے کہا کہ امریکا نے قطر میں برائے نام دفتر کھولنے کی اجازت دی لیکن طالبان کے دفتر سے جھنڈا اور بورڈ ہٹادیا گیا اور طالبان نے بھی احتجاجاً مذاکرات معطل کرکے دفتر بند کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ اب ہم انتظار کررہے ہیں کہ امریکا اپنا وعدہ پورا کررہا ہے یا نہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر امریکا نے وعدہ پورا کیا تو قطر میں بات چیت شروع ہوجائیں گی۔ انہوں نے کہاکہ مذاکرات میں طالبان اپنی تشویش اور مطالبات کے بارے میں امریکا کو آگاہ کریں گے۔......./169
7 ستمبر 2013 - 19:30
News ID: 460784
افغان طالبان کے رہنما ملا محمد حسن رحمانی نے کہا ہے کہ امریکا نے وعدہ کیاتھا کہ طالبان کے ساتھ نیک نیتی سے مذاکرات کیے جائیں گے۔