ابنا: پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں دہشت گردی کی ایک اور بڑی ممکنہ کارروائی، ناکام بنا دی گئی۔ رات گئے ایک گھر سے اسلحہ،جاسوسی کے آلات اور بارود بھرے کھلونا طیارے برآمد کر لیے گئے۔ اس کارروائی میں 2خواتین سمیت 5 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے تھانہ ترنول کے علاقے خیابان کشمیر کے ایک گھر میں پولیس کے سرچ آپریشن کے دوران بڑی مقدار میں دھماکا خیز مواد برآمد ہوا جسے بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ناکارہ بنا دیا۔ اسی گھر سے ڈیٹونیٹرز اور بارودی مواد کے ساتھ ساتھ 20 سے زائد کلاشنکوف، 4 پستول، ہینڈ گرنیڈ اور وائرلیس سیٹ بھی ملے۔ یہاں سے ریموٹ کنٹرول جاسوسی کے آلات کے ساتھ بارودی مواد سے بھرے کھلونا ریموٹ کنٹرول جہاز بھی ملے جن کے بارے میں پولیس کو خدشہ ہے کہ یہ دہشت گردی کی کارروائیوں کے ایک نئے طریقے کے طور پر استعمال کیے جانے تھے۔ اس سے پہلے اسلام آباد کے علاقے بارہ کہو سے بھی ایک بارود بھری گاڑی پکڑی گئی تھی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
6 ستمبر 2013 - 19:30
News ID: 460352
پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں دہشت گردی کی ایک اور بڑی ممکنہ کارروائی، ناکام بنا دی گئی۔