ابنا: روسی صدر کا کہنا ہے کہ امریکی کانگریس کو شام پر حملے کی اجازت دینے کا کوئی حق نہیں۔اسٹاک ہوم میں سوئیڈش وزیراعظم کے ساتھ مشترکاپریس کانفرنس کرتے ہوئے صدراوباما نے کہا کہ شام میں عراق جنگ جیسی انٹیلے جنس غلطی دُہرانے کاکوئی ارادہ نہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ کانگریس سے شام میں فوجی کارروائی کی منظوری مل جائے گی۔ ادھر روسی صدر کا کہنا ہے کہ امریکی کانگریس کو شام پر حملے کو قانونی جواز دینے کا کوئی حق نہیں۔ برطانوی وزیراعظم نے بھی کہا ہے کہ ان کا ملک شام کیخلاف کسی فوجی کارروائی کا حصہ نہیں بنے گا۔ ادھرشام کے نائب وزیردفاع کا کہنا ہے کہ شام پوری طرح تیار ہے اور متوقع حملے سے پہلے اتحادیوں کو فعال کرنا بھی شروع کردیاہے۔ فرانس میں بھی شام کیخلاف فوجی کارروائی کے لیے پارلیمنٹ میں بحث شروع ہوگئی ہے۔
.......
/169