ابنا: فیصل مقداد نے لبنان کے المنار ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے کہا کہ شام کے خلاف کوئی بھی حملہ، عالم عرب اور اس علاقے پر حملہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا رد عمل امریکی مفاد پر حملے کی شکل میں ہوگا۔انہوں نے اس بات سے بھی خبردار کیا ہے کہ ممکنہ امریکی مداخلت سے امریکیوں سے نفرت میں مزید اضافہ ہوگا اور پورا مشرق وسطی عدم استحکام کا شکار ہو جائے گا۔شام کے نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ ان کے ملک پر کسی بھی طرح کا حملہ القاعدہ اور ديگر دہشتگرد تنظیموں کی مدد کے مترادف ہوگا۔
.......
/169