3 ستمبر 2013 - 19:30
امریکا جنگی بحری جہاز شام کے قریب تعینات کرکے تنازعے کو ہوا دے رہا ہے، روس

روس کی طرف سے دو امریکی بحری جنگی جہازوں کو شام کے قریب تعینات کرنے کے عمل کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

ابنا: روسی وزارت دفاع کے ایک اہلکار کے مطابق، ’’امریکا کی طرف سے دباؤ میں اضافہ  تحفظات کا سبب بن رہا ہے۔‘‘ ان کا مزید کہنا تھا کہ کروز میزائل سے لیس بحری جہاز کو شامی ساحلوں کے قریب بھیجنا علاقائی صورتحال پر منفی اثرات مرتب کرے گا۔‘‘ روس کی طرف سے شام کے خلاف ممکنہ فوجی کارروائی کی مخالفت کی جا رہی ہے۔

.......

/169