3 ستمبر 2013 - 19:30
امریکی ریاست بوسٹن کے زیبا آرٹس میوزیم میں قرآن کریم کے خطی نسخوں کی نمائش

امریکی ریاست بوسٹن کے زیبا آرٹس میوزیم نے اسلامی آرٹس کے خوبصورت شاہکارکے عنوان سے قرآن کریم کے نایاب خطی نسخوں کی نمائش لگانے کا اقدام کیا ہے۔

ابنا: بوسٹن کے زیبا آرٹس میوزیم میں قرآن کریم کے نایاب اورقدیمی خطی نسخوں کی نمائش لگائی گئی ہے۔مقدس صفحات کے عنوان پرلگائی جانے والی اس نمائش کا مقصد قرآن کریم کے بارے گفتگو کرنا اوراسلام کی خوبصورتیوں کی وضاحت کے لیے اسلامی آرٹ کا تعارف کروانا ہے۔پوری دنیا سے قرآن کریم کے ان نسخوں کو اکٹھا کیا گیا ہے تاکہ وزٹ کرنے والوں کوبتایا جاسکے کہ قرآن کریم بوسٹن کے مسلمانوں کے درمیان کتنا مشہورہے۔امریکی ریاست بوسٹن کی ۲۴مسلمان شخصیات اس نمائش میں قرآنی نسخوں کی نمائش کے ساتھ ساتھ ان خطی نسخوں میں موجود آیات اورسورتوں سے مربوط نکات بیان کریں گے۔

.......

/169