2 ستمبر 2013 - 19:30
بابل میں کار دھماکہ ۲ شہید اور ۷ زخمی/ ایک گھرانے پر فائرنگ ۵ افراد ہلاک

عراق کے شہر بابل کے شیعہ نشین علاقے میں ایک کار بم دھماکے سے ۹ افراد شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔

اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراق سے موصولہ رپورٹ کے مطابق عراق کے شہر بابل کے شیعہ نشین علاقے میں ایک کار بم دھماکے سے ۹ افراد شہید اور۷ زخمی ہوئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق اس دھماکے میں دو افراد شہید اور ۷ زخمی ہوئے ہیں۔دوسری طرف سے ایک نامعلوم شخص نے جنوب بغداد میں ایک فیملی پر فائرنگ کر کے ۵ افراد کا قتل کر دیا ہے۔عراق کے سکیورٹی ذرائع کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے گزشتہ شب جنوب بغداد میں ایک گھر پر حملہ کر کے گھر کے تمام افراد کو ہلاک کر دیا ہے گھر میں والدین اور ۳ بچے موجود تھے۔ سیکیورٹی دستے فورا موقع پر پہنچ گئے اور تحقیقات شروع کر دیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲