ابنا: المیادین کے مطابق مصر کے وزیر خارجہ نبیل فہمی نے عرب لیگ کے وزراء خارجہ کے اجلاس میں شام میں غیر ملکی فوجی مداخلت کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام کے بحران کا حل جنیوا 2 کانفرنس کے ذریعہ ممکن ہے۔مصری وزیر خارجہ نے کہا کہ مصر جنیوا 2 کانفرنس کے انعقاد کی حمایت کرتا ہے اور مصر نے شامی حکومت کے مخالفین سے اس سلسلے میں بات چیت کی ہے اورمصر جنیوا دو کانفرنس کی بنیاد پر شام کے مسئلہ کو حل کرنے کی حمایت کرتا ہے۔ فہمی نے کہا کہ ہم نے پہلے ہی شام میں غیر ملکی فوجی مداخلت پر خبردار کردیا ہے اس اجلاس میں سعودی عرب اور قطر کے وزراء خارجہ کا چہرہ اترا ہوا تھا جو شام پر امریکی حملے کی حمایت کررہے تھے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
1 ستمبر 2013 - 19:30
News ID: 458495
مصر کے وزیر خارجہ نے عرب لیگ کے وزراء خارجہ کے اجلاس میں شام میں غیر ملکی فوجی مداخلت کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام کے بحران کا حل جنیوا 2 کانفرنس کے ذریعہ ممکن ہے۔