ابنا: پاکستان کی سیاسی پارٹیوں نے کہا ہے کہ شام کے خلاف ممکنہ جارحیت کا مقصد صیہونی حکومت کے مفادات کا تحفظ ہے۔ المنار ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے کہنہ مشق سیاسی رہنما مرتضی پویا نے کہا کہ امریکہ اس وجہ سے شام کے خلاف جنگ کے لئے پرتول رہا ہے کہ شام حزب اللہ اور صیہونی حکومت کے خلاف جاری مزاحمت کی حمایت کرتا ہے اور صیہونی حکومت کو تسلیم نہیں کرتا۔ آقا مرتضی پویا نے کہا کہ اگر شام آج وائٹ ہاوس کی بات مان لے اور امریکہ کے زیر تسلط آجائے تو ایک ہی دن میں اس کے سارے بحران حل ہوجائيں گے۔ ادھر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکرٹری خارجہ امور علامہ شفقت حسین شیرازی نے کہا کہ شام کے خلاف امریکہ کو لشکر کشی میں شرمناک شکست ہوگي اور جس طرح سے اسے عراق سے نکلنا پڑا اور اب افغانستان سے نکل رہا ہے اسی طرح شام سے بھی خفت اٹھا کر نکلے گا۔ ادھر ایک اور معروف سیاسی رہنما جنرل نادر حسین نے کہا ہے کہ شام کے خلاف دشمنی اس وجہ سے کی جارہی ہے کہ شام علاقے میں صیہونی حکومت کے خلاف مزاحمت کا مرکز ہے اور صیہونی حکومت اور امریکہ کی پالیسیوں کا مقابلہ کرتا ہے۔ درایں اثنا پاکستانی فضائیہ کے سابق نائب سربراہ مارشل شاہد لطیف نے کہا ہے مغرب کی توسیع پسندی سے پورے علاقے میں آگ لگ جائے گي ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
1 ستمبر 2013 - 19:30
News ID: 458371
پاکستان کی سیاسی پارٹیوں نے کہا ہے کہ شام کے خلاف ممکنہ جارحیت کا مقصد صیہونی حکومت کے مفادات کا تحفظ ہے۔