31 اگست 2013 - 19:30
روس کا اوبامہ سے امن انعام واپس کرنے کا مطالبہ

روس نے شام کے خلاف امریکہ کی طرف سے جنگ بھڑکانے کی صورت میں امریکی صدر اوبامہ سے نوبل امن انعام واپس کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ابنا: روسی ڈوما کی خآرجہ پالیسی کے سربراہ الکسی یوشکوف نے شام کے خلاف امریکہ کی طرف سے جنگ بھڑکانے کی صورت میں امریکی صدر اوبامہ سے نوبل امن انعام واپس کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ روسی ڈوما کی خارجہ پالیسی کے سربراہ نے کہا ہے کہ اگر امریکی صدراوبامہ نے سکیورٹی کونسل  کی منظوری کے بغیر شام کے خلاف فوجی کارروائی کی توعالمی برادری نوبل امن کمیٹی پر اوبامہ سے نوبل امن انعام واپس لینے کے لئے دباؤ ڈالے گی ۔ روسی اہلکار نے کہا کہ امریکہ کو کسی بھی ملک کے خلاف یکطرفہ کارروائی کرنے کا کوئی حق نہیں ہے اور امریکی اقدام سے دنیا میں بدنظمی پیدا ہوگی اور عالمی امن خطرے میں پڑ جائےگا۔ روسی سفارتکار کے مطابق امریکہ کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گي۔

.......

/169