ابنا: اقوام متحدہ میں شام کے نمائندے کے حوالے سے موصولہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس سلسلے میں سعودی عرب، مذمتی قرارداد کا مسودہ تیار کرنے کے علاوہ خفیہ کوششیں بھی جاری رکھے ہوئے ہے۔اقوام متحدہ میں شام کے نمائندے کے مطابق اس مذمتی قرارداد میں یہ ظاہر کرنے کی کوشش کی جارہی ہے کہ شام میں 21/ اگست کے واقعے میں دمشق کی حکومت ملوث ہے اور وہی اس المیے کی ذمہ دار ہے۔ حالانکہ شامی حکام نے اس دعوے کی ہمیشہ پرزور تردید کی ہے کہ 21/ اگست کے واقعے میں وہ ملوث ہے یا اس کا کوئی ہاتھ رہا ہے۔قابل ذکر ہے کہ شام کے خلاف سعودی عرب کی مذمتی قرارداد تیار کئے جانے میں قطر اور ترکی بھی ریاض کی مدد کررہے ہیں۔
.......
/169