اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ شام میں سرگرم تکفیری دھشتگردوں نے اپنے تازہ اقدامات کی دل دہلا دینے والی وحشتناک تصویریں ٹویٹر پر شائع کی ہیں۔اس دھشتگرد گروہ نے لاذقیہ کے علاقے الغوطہ الشرقیہ میں ۸۰۰ افراد کا قتل عام کیا تھا جبکہ حالیہ دنوں میں مزید عام شہریوں کی گردنیں کاٹ کر لوگوں میں دھشت پھیلانے کی کوشش کی ہے۔ان درندوں کے ذریعے شام میں ہونے والے حالیہ اقدامات کی شائع شدہ تصویروں سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ ایسی درندہ قوم ہے جو صرف بظاہر انسانی شکل و صورت رکھتی ہے ورنہ ان کے باطن درندہ حیوانوں سے بھی بدتر ہیں۔ شاید درندہ جانور بھی ایسے مناظر دیکھ کر شرما جائیں۔امریکہ اور اس کے اتحادی جو کیمیاوی ہتھیاروں کا استعمال شامی فوج کے ذمہ لگاتے ہیں خود ایسے درندوں کی حمایت کر رہے ہیں اور انہیں اسلحہ اور پیسہ فراہم کر کے بے گناہ لوگوں کے قتل عام کا باعث بن رہے ہیں۔






۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲