29 اگست 2013 - 19:30
شام ہرممکنہ جارحیت کے مقابلے کے لئے آمادہ: سفیر شام

تہران میں شام کے سفیر عدنان حسن محمود نے کہا ہے کہ شام ہرممکنہ سناریو کے لئے آمادہ ہے اور جارحین کے مقابل بھر پور دفاع کرے گا۔

ابنا: تہران میں شام کے سفیر عدنان حسن محمود نے کہا ہے کہ شام ہرممکنہ سناریو کے لئے آمادہ ہے اور جارحین کے مقابل بھر پور دفاع کرے گا۔ عدنان حسن محمود نے جمعرات کی رات ایران کے نیشنل ٹی وی چینل ٹو سے گفتگو میں کیمیاوی ہتھیاروں کے استعمال اور ممکنہ حملوں کے حوالے سے شام کے خلاف جاری مغرب بالخصوص امریکہ اور علاقے کے بعض ممالک کی میڈیا وار کے بارے میں کہا کہ امریکہ اور اسکے پٹھوؤں نے اس طرح کا جھوٹا ڈرامہ اس سے پہلے بھی کیا تھا۔ تہران میں شام کے سفیر نے کہا کہ امریکہ اور ا س کے علاقائي پٹھوؤں کے حمایت یافتہ دہشتگرد اور ایجنٹ بڑی بے شرمی سے شام کے عوام اور بنیادی تنصیبات کو اس طرح کے ہتھیاروں سے نشانہ بنارہے ہیں لیکن مغرب اور اس کے پٹھو شام کو کیمیاوی ہتھیاروں کا ذمہ دار قرار دے رہے ہیں۔ عدنان حسن محمود نے کہا کہ ہمارا حقیقی دشمن امریکہ اب براہ راست شام کے خلاف جنگ میں کودنا چاہتا ہے لیکن اس کا یہ اقدام اس کی ایک اور شکست پر منتج ہوگا اور جیسا کہ صد بشار اسد نے کہا ہے کہ شام ہرطرح سے اپنا دفاع کرے گا۔ تہران میں شام کے سفیر نے کہا کہ ان کا ملک ہر ممکنہ سناریو، ملک پر حملوں، یا شام میں لیبیا یاکوسوو کے سناریو کی تکرار کے لئے آمادہ ہے اور سب کا ڈٹ کر مقابلہ کرے گا۔ انہوں نے شام میں سعودی عرب، ترکی، اور قطر کے حمایت یافتہ دہشتگردوں کے جرائم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ان دنوں اردن کی سرحد سے ان دہشتگردوں کے لئے چار سو ٹن ہتھیار بھیجے گئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ سعودی عرب نے دہشتگردوں کی کمان کے لئے اپنا کنٹرول روم اردن منتقل کردیا ہے تاکہ دہشتگردوں کو دمشق کی طرف بھیج سکے لیکن اس مرتبہ بھی اسے شکست ہوگي۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲