28 اگست 2013 - 19:30
شام کے خلاف برطانیہ کی مخاصمانہ قرارداد

برطانيہ نےسلامتي کونسل ميں ايک قرارداد پيش کي جس ميں يہ درخواست کي گئي تھي کہ شام کے شہريوں کےتحفظ کے لئے تمام اقدامات کي اجازت دي جائے۔

ابنا: برطانوي وزير خارجہ نے کہا ہے کہ شام پر حملے کے لئے اقوام متحدہ کے سلامتي کونسل کي اجازت ضروري نہيں ہے ۔ دوسري جانب روس کا کہنا ہےکہ اقوام متحدہ کي ٹيم کو اپني تحقيقات ضرور مکمل کرنا چاہئے ۔ دوسری جانب روس اور چين کے نمائندوں نے شام کے بارے ميں اقوام متحدہ کي سلامتي کونسل کے اجلاس کا واک آؤٹ کرديا بدھ کي رات سلامتي کونسل کااجلاس برطانيہ کي درخواست پر بلايا گيا تھا اور بند کمرے ميں شام کے بارے ميں کوئ فيصلہ لياجانا تھا ليکن روس اور چين کے نمائندوں نے برطانيہ کے مسودہ قرارداد پر احتجاج کرتے ہوئے اجلاس سے واک آؤٹ کيا اور يوں برطانيہ کا مسودہ قرارداد منظور نہ ہوسکا -برطانوي نمائندے نےيہ قرارداد شام پر حملے کي اجازت لينے کي غرض سے پيش کي تھي - برطانيہ نے درخواست کي تھي يہ اجلاس صرف پانچ مستقل ارکان کي ہي موجودگي ميں ہو۔ روس کا کہنا ہے کہ کسي بھي مسودہ قرارداد پر غورکرنے کے لئے اقوام متحدہ کي تحقيقاتي ٹيم کي رپورٹ  کو ديکھ لينا ضروري ہے ۔  روسي وزيرخارجہ نے برطانوي وزير خارجہ سے ٹيلي فوني گفتگو ميں اس بات پر زور د يا کہ جب تک تحقيقات مکمل نہيں ہوجاتيں اس وقت تک کوئي بھي مسودہ قرارداد زير غور نہيں آنا چاہئے ۔

.......

/169