ابنا: ترکی کی عوامی جمہوری پارٹی کے سربراہ کمال قلیچدار اوغلونے ترکی کے وزير اعظم رجب طیب اردوغان پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترکی کے وزیر اعظم کی غلط پالیسیوں کی بنا پر اب وہ کسی ملک کے دورے کے قابل نہیں رہے ہیں۔
قلیچدار کے مطابق اردوغان غزہ جانا چاہتے ہیں لیکن نہیں جاسکتے، اردوغان مصر جانا چاہتے ہیں لیکن نہیں جاسکتے، قلیچدار نے کہا کہ اردوغان نے ایسے حالات پیدا کردیئے ہیں کہ اب وہ اپنے گھر بھی نہیں جاسکتے، حزب اختلاف کے سربراہ نے کہا کہ اردوغان نے ترکی کو ہمسایہ ممالک سے دور کردیا ہے اور اردوغان کی غلط پالیسیوں کی بنا پر آج ترکی الگ تھلگ ہوکر رہ گيا ہے۔
.......
/169