ابنا: علامہ ناصر عباس جعفری نے ڈی پی او بھکر کے کالعدم تنظیموں سے روابطے رکھنے اور شہر کے حالات خراب کرانے پر ڈی پی او بھکر کی فوری بر طرفی کا مطالبہ کیا اور روز گرفتار کیے گئے 150 سے زائد بےگناہ افراد کو فوری رہائی پر زور دیا۔علامہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ لائن آف کنٹرول کی صورتحال دن بدن بگڑتی جا رہی ہے، آئے روز معصوم پاکستانی قتل کئے جا رہے ہیں لیکن حکومت مذاکرات کا ڈھول گلے میں ڈالنے کے سوا کوئی عملی اقدام نہیں اٹھا رہی، ایل او سی پر دن میں تین تین بار بلااشتعال گولہ باری کی جا رہی ہے، جس کے نتیجے میں ابتک کئی افراد شہید ہوچکے ہیں، لیکن ہماری طرف سے وہ رسپانس نہیں دیا جا رہا ہے جو دینا چاہیے، بھارتی آرمی چیف کے مسلسل دھمکی آمیز بیانات کے باوجود ہمارے آرمی چیف خاموش بیٹھے ہیں جو سوالیہ نشان ہے۔اس صورتحال پر ہر پاکستانی پریشان اور تشویش میں مبتلا ہے کہ سرحدوں کے محافظ قتل ہو رہے ہیں جبکہ ہماری عسکری قیادت خاموش بیٹھی ہے، اس صورتحال کے پیش نظر ہم مطالبہ کرتے ہیں سیاسی و عسکری قیادت فوراً بھارتی دھمکیوں کا جواب دیں۔ پوری ملت پاک فوج کی پشت پر ہوگی اور ملت کا ہر فرد پاک دھرتی کے دفاع پر قربان ہوگا۔
.......
/169