ابنا: اطلاعات کے مطابق، اخوان المسلمین کے روحانی پیشوا محمد بدیع اور ان کے دو معاون کو تشدد پر اکسانے، پولیس اسٹیشنوں، سرکاری اداروں اور گرجہ گھروں کو نشانہ بنانے کے لیےمسلح گروہوں کی تشکیل دینے کے الزامات کا سامنا ہے۔عدالت میں ملزمین کی غیر حاضری کی وجہ سے مقدمہ کی سماعت ملتوی کر دی گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکورٹی کے مد نظر ملزمین کو عدالت میں نہیں پیش کیا جا سکا، پچھلے چند دنوں میں مصری سیکیورٹی فورسز نے اخوان المسلمین کے کئی سرگرم اراکین کو گرفتار کر لیا ہے۔ اور فوج کا الزام ہے کہ ان لوگوں کے پاس سے بڑی تعداد ہتھیار ضبط کئے گئے ہیں۔
.......
/169