24 اگست 2013 - 19:30
افغانستان، طالبان کے خلاف آپریشن ، کئی ہلاک

افغانستان کے متعدد صوبوں میں اس ملک کی سیکورٹی فورسز کی جانب سے مسلح افراد کے خلاف جاری آپریشن میں کم سے کم 20 ہلاک اور پانچ زخمی ہوگئے جبکہ نو دیگر کو گرفتار کرلیا گیا۔

ابنا: افغان وزارت داخلہ کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ افغان نیشنل سیکورٹی فورس نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اتحادی فورسز کے تعاون سے لغمان، بغلان، خدج، قندھار، زابل، ہرات اور ہلمند صوبوں میں دہشتگردوں کے خلاف جاری رہنے والی کاروائی میں 20 مسلح طالبان ہلاک، پانچ زخمی ہو گئے اور نو دیگر کو گرفتار کر لیا گیا۔ایک افسر کا کہنا ہے کہ ایک اور واقعے میں افغانستان کے خدج صوبے میں نامعلوم مسلح افراد نے پانچ شہریوں کو قتل کردیا۔

.......

/169