23 اگست 2013 - 19:30
دمشق کے علاقے داریا میں ۷۵ میٹر لمبی ٹنل کا انکشاف

شام کے علاقے داریا میں فوج کے ہاتھوں ایک گھر کے اندر ۷۵ میٹر ٹنل کا انکشاف ہوا ہے جو دھشتگردوں کے قبضے میں تھا۔

اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ شام کی سرکاری ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق داریا میں فوج کے ہاتھوں ایک گھر کے اندر ۷۵ میٹر ٹنل کا انکشاف ہوا ہے جو دھشتگردوں کے قبضے میں تھا۔دمشق کے علاقے داریا میں فوجی آپریشن کے دوران ایک گھر سے ۷۵ میٹر لمبی اور ۱۰ میٹر چوڑی ٹنل کشف ہوئی ہے جس کے ذریعے دھشتگرد رفت و آمد کرتے اور اسلحہ منتقل کرتے تھے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲