22 اگست 2013 - 19:30
بحرین میں گرفتار بچوں کی صورتحال پر تشویش کا اظہار

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بحرین میں گرفتار بچوں کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ابنا:  صدائے منامہ ویب سائٹ نے ایمنسٹی انٹرنیشنل کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ آل خلیفہ کے کارندوں کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے بچوں کو جسمانی ایذائيں دی جاتی ہيں اور ان کے ساتھ برا سلوک کیا جاتا ہے۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہےکہ آل خلیفہ کے کارندوں نے ایک تیرہ برس کے بچے کو گذشتہ ہفتے گرفتار کرکے بری طرح زد و کوب کیا ہے ، اس رپورٹ کے مطابق یہ بچہ اب بھی جیل میں ہے اور اس سے تفتیش کی جارہی ہے۔ ادھر لبنان اور مشرق وسطی میں انسانی حقوق کے عالمی فیڈریشن کے نمائندے ہیثم ابوسعید نے بھی بحرین میں بچوں کے حقوق کی پامالی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے آل خلیفہ کی کال کوٹھریوں سے سیاسی قیدیوں اور بچوں کی رہائي کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ بحرین میں آل خلیفہ کی کال کوٹھریوں میں اکیس فیصد بچے ہیں اور ان پر طرح طرح سے ظلم ڈھائے جاتے ہيں اور انہیں جنسی تشدد کا بھی نشانہ بنایا جاتا ہے۔ ادھر المنار چینل کی رپورٹ کے مطابق آل خلیفہ کے کارندوں نے آج جمعہ کے بعد مظاہروں سے قبل گھروں پر حملہ کرکے بارہ افراد کو گرفتار کرلیا۔ قابل ذکر ہے کہ ملت بحرین اپنے پامال شدہ حقوق کی بازیابی اور آل خلیفہ کی جاہلانہ امتیازی پالیسی کے خلاف احتجاج کررہی ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲