20 اگست 2013 - 19:30
گوگل کی پیغمبر اکرم(ص) کی شان میں گستاخی

گوگل کے ترجمے میں دئے گئے الفاظ کے ذیل میں ایسی مثالوں کا انکشاف ہوا ہے جن کے ذریعے اسلام اور پیغمبر اسلام (ص) کی توہین کی جا رہی ہے۔

اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ قاہرہ کے اخبار ’’ الوفد‘‘ نے ۱۹ اگست کے شمارے میں گوگل کی پیغمبر اکرم(ص) کی شان گستاخی کی خبر دی  اور بعض دیگر اخباروں نے گوگل کی اس نازیبا حرکت پر رد عمل بھی ظاہر کیا۔گوگل ویب سائٹ کے ترجمے (http://translate.google.com) میں جب آپ لفظ ’’lier‘‘ کو لکھتے ہیں تو اس کا عربی میں ترجمہ ہوتا ہے ’’الکذاب‘‘ ۔ لیکن اس کے نیچے جب آپ "show example usage of words"  پر کلیک کرتے ہیں تو لفظ کذاب کے عربی میں استعمال ہونے کے سلسلے میں کچھ مثالیں سامنے آتی ہیں اگر آپ ان مثالوں کو چک کرتے جائیں گے ان میں سے ایک مثال اس عبارت کے ساتھ لکھی آئے گی: "أنتم المسلمون لستم سوى جهلاء، و قتلة وإرهابيين، و عباد الله أكبر الشيطان، و محمد النبي الكذاب". ترجمہ: ’’تم مسلمان نہیں ہو مگر جہلا، قاتل، دھشتگرد، اور شیطان کے بندے، اور پیغمبر محمد جھوٹا ہے‘‘( معاذ اللہ)۔

گوگل کی اس کمینی حرکت سے یہ معلوم ہوتی ہے کہ عالمی استکبار، اسلام کے خلاف ہر ممکنہ حربہ استعمال کرنے سے کوئی لمحہ فروگزاشت نہیں کر رہا ہے حتی اس کے بنائے ہوئے آلات و ابزار میں بھی کہیں نہ کہیں اسلام پر حملہ ضرور ہو رہا ہے اگر چہ ہم ابھی اس سے ناواقف ہیں۔ ابنا کی رپورٹ کے مطابق آج بدھ کو جب کلمہ’’lier‘‘ کا گوگل ترجمہ کیا گیا تو معلوم ہوا الکذاب کی نیچے کوئی مثال موجود نہیں ہے اور "show example usage of words" عبارت پر کلیک کرنے سے یہ عبارت "No examples found for سامنے آتی ہے۔

مزید تحقیق کرنے کے بعد معلوم ہوا ہے کہ تمام مثالیں منجملہ یہ توہین آمیز جملہ لفظ ’’الکذاب‘‘ کے لینک سے ہٹا کر ’’کذاب‘‘ کے لینک میں رکھ دی گئیں ہیں اور کذاب کے نیچے دی گئی عبارت’’ "show example usage of words پر کلیک کرنے سے وہی توہین آمیز جملہ سامنے آتا ہے’’ونشر عدد من النشطاء على موقع التواصل الاجتماعي فيس بوك "برنت سكرين" لترجمة كلمة "lier" وتعني باللغة العربية "كذاب" ولكن باستدعاء خدمة الأمثلة لاستخدامات الكلمة في جملة مفيدة تظهر الجملة المعروضة على الصفحة ولكن في المثال الثاني وليس الأول للكلمة من خلال الأسهم الموجودة أسفل خانة الترجمة وكان المثال: "أنتم المسلمون لستم سوى جهلاء, وقتلة وإرهابيين، وعباد الله أكبر الشيطان، ومحمد النبي الكذاب".گوگل کی ویب سائٹ سے اس طرح کے توہین آمیز جملے حذف کروانے کے لیے لگتا ہے کہ کوئی بڑا اقدام کرنا پڑے گا ورنہ کیا معلوم کہاں کہاں پر دین مقدس اسلام کو نشانہ بنایا جاتا ہو گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲