اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ قاہرہ کے اخبار ’’ الوفد‘‘ نے ۱۹ اگست کے شمارے میں گوگل کی پیغمبر اکرم(ص) کی شان گستاخی کی خبر دی اور بعض دیگر اخباروں نے گوگل کی اس نازیبا حرکت پر رد عمل بھی ظاہر کیا۔گوگل ویب سائٹ کے ترجمے (http://translate.google.com) میں جب آپ لفظ ’’lier‘‘ کو لکھتے ہیں تو اس کا عربی میں ترجمہ ہوتا ہے ’’الکذاب‘‘ ۔ لیکن اس کے نیچے جب آپ "show example usage of words" پر کلیک کرتے ہیں تو لفظ کذاب کے عربی میں استعمال ہونے کے سلسلے میں کچھ مثالیں سامنے آتی ہیں اگر آپ ان مثالوں کو چک کرتے جائیں گے ان میں سے ایک مثال اس عبارت کے ساتھ لکھی آئے گی: "أنتم المسلمون لستم سوى جهلاء، و قتلة وإرهابيين، و عباد الله أكبر الشيطان، و محمد النبي الكذاب". ترجمہ: ’’تم مسلمان نہیں ہو مگر جہلا، قاتل، دھشتگرد، اور شیطان کے بندے، اور پیغمبر محمد جھوٹا ہے‘‘( معاذ اللہ)۔
20 اگست 2013 - 19:30
News ID: 454113

گوگل کے ترجمے میں دئے گئے الفاظ کے ذیل میں ایسی مثالوں کا انکشاف ہوا ہے جن کے ذریعے اسلام اور پیغمبر اسلام (ص) کی توہین کی جا رہی ہے۔