20 اگست 2013 - 19:30
باغیوں کی شکست اور انقلاب کی کامیابی تک پر امن احتجاج

اخوان المسلمین نے اعلان کیا ہے کہ بغاوت کرنے والوں کی شکست اور انقلاب کی کامیابی تک پرامن احتجاج جاری رہے گا۔

ابنا: اخوان المسلمین کے ایک سینئر رہنما محمد بلتاجی نے کہا کہ معزول صدرکے حامیوں کا دھرنا اور پرامن احتجاج انقلاب کی کامیابی اور بغاوت کرنے والوں کی شکست تک جاری رہے گا۔ محمد بلتاجی نے کہا کہ پرامن رویہ فوج اور پولیس کے مقابل موثر ترین ہتھیار ہے۔ انہوں نے کہاکہ بغاوت کرنے والے عوام قتل عام کرکے بعض ملکوں جیسے سعودی عرب، امارات ، اردن اور صیہونی حکومت نیو امریکہ و مغرب کے ساتھ ساز باز کرکے قوم کے خلاف دہشتگردانہ حملے کررہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ عوام فوج کی ساٹھ سالہ حکومت کا خاتمہ کرنا چاہتے ہیں جس نے مصر عوام کو ساٹھ برسوں سے ذلیل و خوار کردیا ہے۔ بلتاجی نے سابق ڈکٹیٹر کو بری کئےجانے کے امکان کے بارے میں کہاکہ اس ممکنہ فیصلےسے فوجی حکمرانوں کا کریھ اور پست چہرہ سامنے آجاتا ہے۔ واضح رہے مصری فوج کے سربراہ جنرل السیسی نے تین جولائي کو منتخب صدر مرسی کو معزول کرکے آئیں بھی معطل کردیا تھا جس کے بعد سے مصر کےحالات بحرانی ہوگئے ہیں۔ 

.......

/169