ابنا: شام میں مسلح دہشت گردوں کے حامی عرب میڈيا العربیہ اور الجزيرہ نے شامی حکومت کے خلاف ایک نیا شوشہ چھوڑدیا ہے جس میں کہا گیا ہےکہ شامی حکومت نے دمشق کے قریب دہشت گردوں کے خلاف کیمیاوی ہتھیاروں کا استعمال کیا ہے۔با خـبر ذرائع کے مطابق شام میں مسلح دہشت گردوں اور ان کے حامیوں نے شام کے شہر حلب میں خان العسل میں اقوام متحدہ کی ٹیم کی تحقیق میں خلل ایجاد کرنے کے لئے اس نئے پروپیگنڈہ کا آغازکردیا ہے۔ العربیہ کے مطابق دمشق کے مضافات میں الغوطہ علاقہ میں حملہ کیا گیا ہے لیکن اس حملے کے بارے میں کوئي شواہد موجود نہیں ہیں۔
ادھر روسیا الیوم کے مطابق شام مخالف عربوں کے دوسرے جھوٹوں کی طرح یہ بھی ایک جھوٹ ہے۔
.......
/169