ابنا: امریکہ نے پاکستان میں ایک دینی مدرسے کے خلاف پابندی لگانے کا اعلان کیا ہے۔ امریکا کی وزارت خزانہ نے اعلان کیا ہے کہ پشاور میں اسلامی گنج نامی مدرسے میں دہشتگردوں کو تربیت دی جاتی ہے اور یہ مدرسہ القاعدہ اور طالبان کا حامی ہے اسلئے اس کے خلاف پابندی عائد کی جاتی ہے۔حکومت امریکہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کے اس مدرسے میں لشکر طیبہ کا مکمل عمل دخل ہے اور یہ گروہ ہندوستان کے شہر ممبئی کے سنہ 2008 کے حملوں کا ذمہ دار سمجھا جاتا ہے جن میں 166 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔اس سے قبل سنہ 2009 میں امریکا اور اقوام متحدہ نے پاکستان کے اس مدرسے کے اعلی عہدیداروں کو دہشتگرد قرار دیا تھا۔ یہ پہلی بار ہے کہ پاکستان کے کسی دینی مدرسے کے خلاف امریکا نے اس قسم کی کوئی کاروائی کی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
20 اگست 2013 - 19:30
News ID: 454023
امریکہ نے پاکستان میں ایک دینی مدرسے کے خلاف پابندی لگانے کا اعلان کیا ہے۔