ابنا: ہندوستان کی جانب سے افغانستان کی فوجی مدد کرنے پر آمادگي کا اظہار کرنے کےبعد حامد کرزئي کے نائب، ہندوستان کے دورے پر جارہے ہیں۔افغانستان کے نائب صدر کریم خلیلی آج ہندوستان کے تین روزہ دورے پر روانہ ہورہے ہیں۔ کریم خلیلی ہندوستان کی تاجر برادری کو افغانستان میں سرمایہ کاری کرنے کی دعوت بھی دیں گے اور ہندوستان کے حکام منجملہ وزیر خارجہ سے بھی ملاقات کریں گے۔قابل ذکرہے کہ ہندوستان کے وزیر دفاع نے پارلیمنٹ میں بیان دیا تھا کہ نئي دھلی افغانستان کو فوجی امداد دینے کاجائزہ لے رہا ہے۔ ہندوستان نے کہا ہےکہ نئي دھلی افغانستان کے فوجیوں کی ٹریننگ میں کابل کے ساتھ تعاون کرے گا۔ تین ماہ قبل صدر کرزئي نے ہندوستان کے دورے میں اس ملک کی حکومت سے بھاری اسلحہ فراہم کرنے کی درخواست کی تھی۔ ہندوستان، افغانستان کی مدد کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے اس نے افغانستان کو اب تک دو ارب ڈالر کی مدد فراہم کی ہے۔
.......
/169