18 اگست 2013 - 19:30
اسلامی ممالک میں دہشتگردی، امریکہ اور صہیونی ریاست ملوث

رہبر انقلاب اسلامی کے دفتر کے سربراہ محمد محمدی گلپائيگانی نے امریکہ اور صہیونی ریاست کو اسلامی ممالک میں دہشتگردی میں ملوث عناصر کا تھنک ٹینک قرار دیا۔

ابنا: جناب محمد محمدی گلپائیگانی نے مشہد المقدس میں ایک سیمینار میں تقریر کرتے ہوئے مزید کہا کہ شام اور مصر میں کۓ جانے والے تمام تر تشدد کا منصوبہ، امریکی اور صہیونی حکام تیار کر کے اپنے پٹھوؤں کو پیش کردیتے ہیں اور بعض اسلامی ممالک کے نادان حکام اس ظلم کے لۓ آلۂ کار بن جاتے ہیں۔
جناب محمد محمدی نے مصر اور شام کے حالیہ مظالم کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امریکی اور صیہونی حکام مصر اور شام میں اختلافات کو ہوا دے رہے ہیں اور ان ممالک کی تقدیر کا فیصلہ ان ممالک کے عوام کو نہیں کرنے دیتے۔

.......

/169