17 اگست 2013 - 19:30
مصر میں جاری ہنگاموں میں ہلاکتوں کی تعداد 750 سے تجاوز کرگئی

مصر میں 4 روز سے جاری ہنگاموں میں ہلاکتوں کی تعداد 750 سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ اخوان المسلمین کے ذرائع کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد 2600 تک پہنچ گئی ہے ۔

ابنا: مصر میں 4 روز سے جاری ہنگاموں میں ہلاکتوں کی تعداد 750 سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ اخوان المسلمین کے ذرائع کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد 2600 تک پہنچ گئی ہے ۔مصر کی کشیدہ صورت حال کے بارے میں مصرکی کابینہ کااجلاس آج ہوگا۔توقع کی جا رہی ہے کابینہ کے اجلاس میں اخوان المسلمون پر پابندی لگائی جا سکتی ہے ۔ ملکی بحران پرمصری کابینہ کااجلاس آج ہوگا ، اجلا س میں اسلام پسند جماعت اخوان المسلمون پر پابندی لگائے جانے کا امکان ہے،قاہرہ کی مسجد الفتح کومصر کے معزول صدر محمد مرسی کے حامیوں سے خالی کرا لیا گیاہے جس کے بعد آج مزید مظاہروں کی کال دی گئی ہے۔مسجد سے 385 حامیوں کو گرفتار کیاگیاہے،زیر حراست افراد پر دہشت گردی اور قتل کے الزامات عائد کئے گئے ہیں۔مصر میں پچھلے چار دنوں کے دوران ساڑھے 7 سو سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں، دوسری جانب مصری وزیر اعظم حازم الببلاوی نے خونریزی  کا ذمہ دار اخوان المسلمون کو ٹھہرایا ہے۔ الببلاوی کاکہناہے کہ ان لوگوں کے ساتھ مفاہمت ممکن نہیں جن کے ہاتھ خون سے رنگے ہیں۔ سعودی عرب کے بادشاہ، امارات اور کویت نے بھی مصری فوج کے اقدام کی حمایت کرتے ہوئے اخوان المسلمین کو گمراہ اور دہشت گرد گروہ قراردیا ہے ذرائع کے مطابق سلفی وہابی تنظیمیں فوج کی حمایت کررہی ہیں۔ جبکہ بعض سلفی وہابی اخوان المسلمین کی حمایت بھی کررہے ہیں جن میں القاعدہ دہشت گرد تنظیم کے سربراہ ایمن الظواہری کے بھائی محمد الظواہری بھی شامل ہیں۔ ذرائ‏ کے مطابق سعودی عرب کی حکومت سے منسلک سلفی وہابی تنظیمیں مصر کی عبوری حکومت اور فوج کی حمایت کررہی ہیں جبکہ سعودی عرب کی مخالف سلفی وہابی تنظیمیں اخوان المسلمین کی حمایت کررہی ہیں۔

.......

/169