16 اگست 2013 - 19:30
مصر میں مسلمانوں کا قتل، اسلامی بیداری کے خلاف رد عمل

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے رکن داود محمدی نے کہا ہے کہ مصرمیں مسلمانوں کا قتل عام امریکہ اور مغربی حکومتوں اور انکے پٹھووں کی طرف سے اسلامی بیداری کے خلاف رد عمل ہے۔

ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے رکن داود محمدی نے کہا ہے کہ مصرمیں مسلمانوں کا قتل عام امریکہ اور مغربی حکومتوں اور انکے پٹھووں کی طرف سے اسلامی بیداری کے خلاف رد عمل ہے۔ داود محمدی نے پارلیمنٹ نیوز سے گفتگو میں کہا کہ بڑے افسوس کی بات ہےکہ مصر میں بیرونی ملکوں کی مداخلت سے یہ ملک خانہ جنگي کے دہانے پرآگيا ہے اور ہزاروں افراد مارے جارہے ہیں۔ داود محمدی نے کہا کہ وائٹ ہاوس مصر میں مداخلت کرنے کی راہیں تلاش کررہا ہے اور مصر کے واقعات سے صاف معلوم ہےکہ ان میں امریکہ اور مغرب کا ہاتھ ہے۔ ادھر اطلاعات ہیں کہ مختلف ملکوں میں ملت مصر کی حمایت میں مظاہرے ہوئے ہیں۔ اسلامی جمہوریہ ایران میں بھی طلباء نے تہران میں مصر کے مفادات کے محافظ دفتر کے سامنے مظاہرہ کرکے عوام کے قتل عام کی مذمت کی تھی۔ ادھر ترکی، نیویارک، ملیشیا، انڈونیشیا، اردن،پاکستان نیو غزہ میں ملت مصر کی حمایت میں مظاہرے ہوئے ہیں۔ ترکی کے شہر استنبول میں عوام نے امریکی کونسلیٹ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرکے امریکی پرچم اور مصری وزیر دفاع جنرل السیسی کے پتلے نذر آتش کئے۔ مظاہرین نے امریکہ، یورپی یونین اور صیہونی حکومت کے خلاف نعرے لگائے اور مصری عوام کے قتل عام کی مذمت کی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲