ابنا: مصری سکیورٹی دستوں نےجیزہ شہر میں القاعدہ دہشت گرد تنظیم کے سربراہ ایمن الظواہری کے بھائی محمد الظواہری کو گرفتار کرلیا ہے۔
مصری سکیورٹی دستوں نے محمد الظواہری کو جیزہ شہر میں گرفتار کرلیا ہے محمد الظواہری اخوان المسملین کے حامیوں میں سے ہیں۔
ادھرر مصری فوج نےرامسس اسکوائر پر فتح مسجد کا محاصرہ کررکھا ہے جہاں اخوان المسلمین کے حامی دھرنا دیئے ہوئے ہیں۔ واضح رہے کہ القاعدہ دہشت گرد تنظیم کے موجودہ سربراہ ایمن الظواہری کا تعلق مصر سے ہے۔
.......
/169