اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ آذربائجان میں سیاسی سرگرمیاں انجام دینے والے شیعہ عالم دین حجۃ الاسلام حاج الہام علی اف ایک سال چھ مہینے جیل کاٹنے کے بعد آج رہا ہو گئے۔۲ اپریل ۲۰۱۲ کو آذربائجان کی سیکیورٹی فورسز نے باکو میں جناب علی اف کے گھر چھاپہ مار کر انہیں گرفتار کر لیا تھا اور ان پرعائد مختلف طرح کے جعلی الزامات کی وجہ سے انہیں ڈیڑھ سال کے لیے جیل میں ڈال دیا تھا۔اس رپورٹ کے مطابق چھ مہینہ پہلے جناب علی اف کی ماں کا انتقال ہو گیا تھا اور جب انہوں نے ماں کے تشییع جنازہ میں شرکت کے لیے موقت رہائی کی درخواست کی تو عدالت نے انکار کر دیا۔واضح رہے کہ جناب علی اف پر ایک الزام یہ عائد تھا کہ وہ ملک میں دھشتگردی پھیلانے کے لیے ناجائز اسلحے کا کاروبار کرتے ہیں ۔جناب علی اف نے رہائی کے بعد سب سے پہلے اپنی ماں کی قبر پر حاضری دی۔قابل ذکر ہے کہ جمعرات کو بھی ایک سیاسی فعال شیعہ مھدی محمد اف کو جیل سے رہا کیا گیا جنہیں منشیات اسمگلنگ کرنے کے خود ساختہ جرم میں ڈیڑھ سال پہلے جیل میں بند کیا تھا۔واضح رہے کہ حکومت آذربائجان اس ملک میں سیاسی سرگرمیاں رکھنے والے شیعہ جوانوں کو مختلف بہانوں سے اور خود ساختہ الزامات کے باعث گرفتار کر کے جیلوں میں بند کر دیتی ہے تاکہ اپنے خیال خام کے مطابق وہ اس طریقے سے اس ملک میں شیعوں کی سیاسی سرگرمیوں پر روک تھام لگانے میں کامیاب ہو جائے گی۔














۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲